انٹرٹینمنٹ

نسوں کی تکلیف دور کرنے کیلئے رقص کرتی ہوں برٹنی اسپیئرز

نسوں کی تکلیف دور کرنے کیلئے رقص کرتی ہوں برٹنی اسپیئرز

امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جسم کے دائیں حصے کی چند نسیں خراب ہوگئیں ہیں، یہ ایک لاعلاج مرض ہے۔ برٹنی نے رقص کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور اپنی صحت کے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نسوں میں تکلیف کی وجہ سے ان کی نیند متاثر ہوتی ہے لیکن رقص کرنے سے درد میں کمی آجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نسیں اس وقت خراب ہوتی ہیں جب ہمارے دماغ کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں ملتی، اس سے ہمارا جسم تواتر کے ساتھ سن ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ برٹنی اسپیئرز نے کہا کہ ہفتے میں تین بار ایسا ہوتا ہے کہ وہ سو کر اٹھیں تو ان کے ہاتھ سن ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے