کھیل ورلڈ کپ

ورلڈ کپ ٹاپ 10بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہ ہو سکا

ورلڈ کپ ٹاپ 10بیٹرز میں کوئی پاکستانی شامل نہ ہو سکا

کراچی: آئی سی سی مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم نے اگرچہ سیمی فائنل میں رسائی پالی لیکن مجموعی طور پر بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں تاحال کوئی پاکستانی شامل نہیں ہوسکا ہے۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ٹرافی سے اب 2 قدم کی دوری پرپہنچ گئی لیکن مجموعی طور پر بیٹرز نے غیرمعمولی کارکردگی نہیں دکھائی، کپتان بابراعظم کا بیٹ نہیں چل سکا، بھارتی اسٹار ویراٹ کوہلی نے 246 رنز بناکر سب کو پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔ نیدرلینڈز کے میکس اوڈوڈ 242 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے سوریا کمار یادیو نے 225 رنز نام کے ساتھ تیسری پوزیشن سنبھالی، سری لنکا کے کوشل مینڈس 223 رنز بناکر چوتھے جبکہ زمبابوین سکندر رضا 219 رنز بناکر پانچویں نمبر پر ہیں، سری لنکن پاتھم نسانکا 214، آئرش لورکان ٹکر 204، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 195، بنگلہ دیشی نجم الحسن شانتو180 اور سری لنکن دھنن جایا ڈی سلوا177رنز بنا کر ٹاپ 10 میں جگہ پانے میں کامیاب رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے