سا ئنس و ٹیکنالوجی

ارب پتی شخصیات عام آدمی سے لاکھوں گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا سبب قرار

ارب پتی شخصیات عام آدمی سے لاکھوں گنا زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا سبب قرار

نیروبی: ایک نئی رپورٹ کے مطابق ایک اوسط شخص کے مقابلے میں ارب پتی افراد کا طرزِ زندگی لاکھوں گنا زیادہ گرین ہاس گیسز کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔ عالمی سطح پر غربت سے نمٹنے والی خیراتی تنظیموں کا گروہ اوکسفیم نے پیر کو کاربن بلین ایئر: دنیا کے امیر ترین لوگوں کی اخراج میں سرمایہ کاری کے عنوان سے ایک نئی رپورٹ جاری کی۔ محققین نے اس تحقیق کے لیے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا کو استعمال کیا۔ رپورٹ میں ان افراد کی سرمایہ کاری کا حساب کتاب کرتے ہوئے یہ معلوم ہوا کہ دنیا کے امیر ترین افراد ایک عام فرد کی نسبت لاکھوں گنا زیادہ گرین ہاس گیسز کے اخراج کے ذمہ دار ہیں۔ اوکسفیم میں موسمیاتی تغیر کے سربراہ نیفکوٹے ڈیبی کا ایک نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ ارب پتیوں کے طرزِ زندگی سے ہونے والا اخراج یعنی ان افراد کے نجی جہاز اور یاٹ وغیرہ کا باقاعدہ استعمال، ایک اوسط شخص سے ہزاروں گنا زیادہ ہوتا ہے جو مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اگر ان افراد کے سرمایہ کاریوں سے ہونے والے اخراج کو دیکھا جائے تو کاربن کا اخراج لاکھوں گنا زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے