علاقائی

دھرنوں احتجاجی مارچ کی وجہ سے تعلیمی عمل متاثر ہورہاہے ابرار احمد عامر انور

دھرنوں احتجاجی مارچ کی وجہ سے تعلیمی عمل متاثر ہورہاہے ابرار احمد عامر انور

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سیاسی جماعتوں کے دھرنوں اور احتجاجی مارچ کی وجہ سے تعلیمی عمل پھر سے متاثر ہونے جارہا ہے خدارا طلبہ کےحال پر رحم کرو۔ یہ وقت بچوں کی تعلیم کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔کرونا کے باعث پہلے ہی دو سال ضائع ہوچکے ہیں۔تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز میجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان، جنرل سیکرٹری عامر انور، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کامران سیف قریشی، ڈویژنل نائب صدر راجہ ثناء اللہ، تحصیل صدر راجہ وسیم سیفی، جنرل سیکرٹری تحصیل عدنان نثار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا قانونی حق ہے مگر اس کے نتیجے میں تعلیمی نظام تلپٹ ہونا قابل تشویش ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے رہنما اپنی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر اس ملک کے بارے میں سوچیں اور تعلیمی عمل کو متاثر ہونے سے بچائیں۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سیاسی جماعتوں کے دھرنوں سے تعلیم کا غیر معمولی نقصان ہوا ہے۔ تعلیمی سیشن مارچ 2023 میں اختتام پذیر ہوگا۔ طلبہ کے پاس سالانہ امتحانات کی تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے