راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)متحرک کارکنان کسی بھی جماعت کے استحکام کا باعث ہوتے ہیں، تنظیم نو کے موقع پر متحرک کارکنان و نمائندگان کیونکر فراموش ہوں ایسے لوگوں کو تنظیم کا حصہ بنائیں گے کہ جماعت ایک بار پھر متحرک دکھائی دے گی ان خیالات کا اظہارپی پی پی کے سابق امیدوار پی پی ١٤ آغا مجیب احمد خان نے وارڈ ٢ کے صدر سید اختر خان کے کینٹ کے مدعو کردہ اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس سے خطاب میں ،پی پی پی رہنما محمد عامر صدیقی نے کہاکہ متحرک وفعال نمائندگان کی راولپنڈی /چکلالہ کینٹ پہ مشتمل باڈی میں شمولیت سے ہی پارٹی کینٹ میں ایک بار پھر عوامی پذیرائی حاصل کرے گی ایسے لوگ جو پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اور پارٹی نظریہ کا پرچارکرتے اورپارٹی کی مقبولیت کے لئے کوشاں ہیں ہمیں ان پر فخرہے اور انہیں پارٹی میں فعال دیکھنا چاہتے ہیں اجلاس سے شکیل اعوان،چوہدری صفدر،ملک مظہر،راجہ اویس،ملک اقبال،چوہدری آفتاب،فرانسسز نذیر،شاکر خان ،امجد علی،اسامہ نعیم،شفقت باجوہ و دیگراور میزبان اختر خان نے خطاب کیا۔