دنیا

نیپال اور بھارت میں زلزلہ 6 افراد ہلاک

نیپال اور بھارت میں زلزلہ 6 افراد ہلاک

نیپال اور بھارت میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت کے سبب نیپال میں گھر گرنے اور دیگر واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے اس کی شدت 6.3 ریکارڈ کی، زلزلے کا مرکز نیپال کا علاقہ منی پور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش اور اترکھنڈ کے علاوہ دیگر ریاستوں میں زلزلے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ نیپال کے نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیپال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے