سا ئنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام اب صارفین کی عمر کی تصدیق کرے گا

انسٹاگرام اب صارفین کی عمر کی تصدیق کرے گا

کیلیفورنیا: فوٹو شیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام اب بچوں سے ویڈیو سیلفی یا شناختی کارڈ کے ذریعے ان کی عمر کی تصدیق کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر کوئی کم عمر صارف اپنا اکانٹ اڈلٹ اکانٹ میں تبدیل کرے گا تو صارف کو اپنی عمر ثابت کرنی ہوگی۔ یہ اقدام انسٹاگرام کی جانب سےنوجوانوں کی درست شناخت کے حوالے جاری جنگ اور بہت چھوٹے بچوں کو ایپ سے دور رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ عمر کی تصدیق کرانے کے لیے پہلے انسٹاگرام میں برطانوی کمپنی یوٹی کا استعمال کرتے ہوئے سیلفی اپ لوڈ کی جائے گی۔ یوٹی ایک ڈیجیٹل شناخت کی کمپنی ہے جو سیلفی کی مدد سے عمر کا تعین کرتی ہے۔ کمپنی کا عمر کے متعلق اندازہ 98 سے 99 فی صد تک درست ہوتا ہے۔یہ کمپنی ویڈیو سیلفی میں صارف کے چہرے کے خد و خال کا جائزہ لیتی ہے اور عمر کا اندازہ لگاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے