اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو میں امریکہ سے بھیجے جانیوالے پارسل سے 1 کلو 550 گرام بھنگ برآمد – بلوچستان چمن کے علاقے سے 186 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد۔اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کاروائی ۔پلاسٹک کے تھیلوں سے 16کلو 185 گرام چرس برآمد ۔انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔