علاقائی

پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے

پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے

مری(بیورورپورٹ)تحریک انصاف مری کے نظریاتی اتحاد گروپ اپنے ہی ایم این اے اور ایم پی اے کے خلاف پھٹ پڑے جبکہ آمدہ جنرل انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پی ٹی آئی کے رہنما وسابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان کو دینے کا مطالبہ کر دیا یونین کونسل نمبل موضع سنیوہ پی ٹی آئی نظریاتی اتحاد گروپ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں اہل علاقہ اور پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی حلف برداری تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق تحصیل ناظم مری سردا محمدسلیم خان نے تقریب کے میزبان پی ٹی آئی کے نوجوان رہنمامنصوراحمدکی خصوصی دعوت پر شرکت کی، تقریب سے مقررین محمد خالد عباسی، محمد طارق عباس، منصور احمد،شفقت حسین عباسی،افراز عباسی، عمیر آفتاب عباسی، حافظ محمد جواد احمد، محمد وقاص عباسی، محمد سعد عباسی، محمد منہاس عباسی ، فیضان عباسی و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے اپنے چار سالہ دور میں پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کیے رکھا جسکا واضع ثبوت آج حقیقی آزادی لانگ مارچ اور احتجاج میں اس حلقہ سے عوام اور پارٹی کارکنوں کی عدم شرکت ہے نمائندوں کی آشیرباد سے جن لوگوں نے پی ٹی آئی کے دور میں مری اور کوٹلی ستیاں میں مفادات حاصل کیے وہ آج صرف سوشل میڈیا پر ہی نظر آرہے ہیں جبکہ فیلڈ میں موجود نہیں ہیں مقررین سمیت کارکنوں نے سردار محمد سلیم خان کو الیکشن میں بھرپورساتھ دینے کا اعلان بھی کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے