انٹرٹینمنٹ

15سال کی عمر میں ماں بن گئی تھی اداکارہ متھیرا

15سال کی عمر میں ماں بن گئی تھی اداکارہ متھیرا

کراچی: معروف میزبان اور اداکارہ متھیرا کا کہنا ہے کہ وہ 15 سال کی عمر میں ماں بن گئیں تھیں۔ شوبز اسٹار فریحہ الطاف کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے متھیرا کا کہنا تھا ان کا بڑا بیٹا 15 سال کا ہے اور بہت اسمارٹ ہے۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ ماں ہونا ایک بہت اچھا احساس ہے، بڑے بیٹے کے دنیا میں آنے کے بعد ان کی زندگی میں بہت سی خوشیاں آئیں اور قسمت مہربان ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بڑا بہت اسمارٹ اور دراز قد ہے، بیٹے کو ساتھ دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ میرا بوائے فرینڈ ہے۔ متھیرا نی بتایا کہ میرے بیٹے نے میرے ساتھ مشکلات کا بھی سامنا کیا، بچوں کی پرورش میں ان کی نانی کا اہم کردار ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بیٹیوں کو مکمل سپورٹ کرنا چاہیے، اس چیز کو معاشرے میں رائج ہونا چاہیے کہ لڑکیوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے، میرے ساتھ جو ہوا اس کے بعد میری والدہ نے بہت ساتھ دیا اور ہر چیز میں رہنمائی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے