علاقائی

اے این ایف کی سندھ میں اہم اور بڑی کاروائی

اے این ایف کی سندھ میں اہم اور بڑی کاروائی

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)اے این ایف کی سندھ میں اہم اور بڑی کاروائی-بین الاقوامی منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار جبکہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد- گرفتار گروہ میں منشیات سپلائی کرنے والے ترغیب دینے والے اور کیریئر شامل ہیں- 1-عبدالجمیل خلیل (سورس آف سپلائی) رہائشی پشاور 2-شمیم خان (مین ہینڈلر/سپلائر) رہائشی کراچی 3-محمد افہام ( کیریئر) رہائشی کراچی ہیروئن بھرے کیپسولز 428چرس بھرے کیپسولز 259چرس 3کلو 600 گرام یہ گروہ کم آمدن والے افراد کو لالچ دے کر عرب ممالک میں کیپسولز اور دیگر طریقوں سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھا-بلوچستان کیچ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 400 کلو گرام چرس برآمد- اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کاروائی میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد ۔ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے