راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیا، سرچ آپریشنز میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،دکانوں،ہوٹلز اور افراد کی چیکنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے،سرچ آپریشنز میں204گھروں،63کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،72دکانوں،04ہوٹلز اورمجموعی طور پر427 افراد کی چیکنگ کی گئی،سرچ آپریشنزتھانہ سول لائنز، گنجمنڈی،بنی، صادق آباد اور کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ دیگر اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہاکہ سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ہے راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔