ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف اداکارہ شرلین چوپڑا کی شکایت پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شرلین چوپڑا نے29 اکتوبر کو ساجد خان کے خلاف جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان پر فلمساز ساجد خان کو تحفظ دینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر راکھی ساونت نے ساجد کا دفاع کرتے ہوئے شرلین چوپڑا پر سخت تنقید کی تھی۔ شرلین چوپڑا نے اب راکھی ساونت کے خلاف مبینہ ہتک عزت کی شکایت درج کروائی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ راکھی ساونت اور ان کے وکیل کے خلاف ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں جنسی ہراسانی اور ہتک عزت کی دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
شرلین چوپڑا کی شکایت پر راکھی ساونت کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج
- by web desk
- نومبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1404 Views
- 2 سال ago