تجارت

پاکستان میں 2050 تک شرح نمو 20 فیصد رہنے کا امکان ہے ورلڈبینک

پاکستان میں 2050 تک شرح نمو 20 فیصد رہنے کا امکان ہے ورلڈبینک

اسلام آباد: عالمی بینک کنٹری کلائیمنٹ ڈیویلپمنٹ نے موسمیاتی تبدیلی سے آنے والے سیلاب اور قدرتی آفات کو پاکستانی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے زراعت و توانائی سمیت پانچ شعبوں میں اصلاحات کے ساتھ سرمایہ کاری اور پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ کنٹری کلائیمنٹ ڈیویلپمنٹ رپورٹ میں سال 2050 تک پاکستان کی معاشی گروتھ 15 سے 20 فیصد تک متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اورعالمی بینک نے سیلاب سمیت قدرتی آفات سے پاکستان میں غربت میں کمی اور معاشی ترقی کی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے جبکہ آئندہ 8 سال میں جی ڈی پی کے 10 فیصد کے مساوی اور سرمایہ کاری لازمی قرار دیا ہے۔ ان خدشات کا اظہار عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ کی کنٹری کلائیمنٹ ڈیویلپمنٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں غربت میں کمی اور معاشی ترقی کی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پالیسی سازوں کیلئے حالیہ سیلاب جاگنے کیلیے کافی ہے، جس سے مستقبل میں نمٹنے کیلیے مختلف شعبوں میں اہم اصلاحات کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے