کھیل ورلڈ کپ

ٹیم نے محنت کی نیدر لینڈز کا بھی شکریہ رمیز راجہ

ٹیم نے محنت کی نیدر لینڈز کا بھی شکریہ رمیز راجہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ٹیم نے محنت بہت کی ہے، اس ٹیم سے فینز کو بہت امیدیں ہیں، بھارت سے فائنل ہوتا تو بڑا فائنل ہوتا، ہمیں نیدر لینڈز کا شکریہ ادا کرنا پڑے گا۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے میلبورن پہنچ گئے، گراونڈ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور 1992 کے ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کیں۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم سے ہم نے حال ہی میں ہوم سیریز کھیلی ہے انہوں نے کہا کہ تنقید کو مثبت لیتا ہوں، ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، مشکل صورتحال میں بھی پاکستان ٹیم ایک بن کر رہی۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد گراونڈ نہیں گیا، 30 سال بعد آج گراونڈ دیکھوں گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں نے ورلڈ کپ روانگی سے قبل کہا تھا کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، پی سی بی میں میرے اس بیان کو اچھا نہیں سمجھا گیا، لیکن ٹیم کو خواب دیکھنے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کے حوالے سے اتنے واٹس ایپ آئے کہ انہیں تبدیل کریں، جبکہ یہ نمبر ون جوڑی ہے اس کو توڑنا نہیں چاہیے، کارکردگی اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، میں نے ایک کام کیا اس ٹیم سے پنگا نہیں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے