کھیل

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑی کی سیمی فائنل تک رسائی

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑی کی سیمی فائنل تک رسائی

انتالیہ: پاکستان کے بابر مسیح عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے. پاکستان کے مایہ اسنوکر کھلاڑی بابر مسیح عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بابر مسیح نے بھارت کے برجیش دمانی کو ایک آسان مقابلے میں 1-4 سے شکست دی۔ فائنل میں رسائی کے لیے پاکستانی کیوئسٹ کا مقابلہ ملائیشیا کے کم کوک لیونگ سے ہوگا۔ واضح رہے کہ دفاعی چیمپئین محمد احسن رمضان اور سابق ایشین چیمپئین محمد سجاد کا ایونٹ میں سفر ختم ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے