ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ملائکہ اروڑا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے اور اس تصویر میں اداکارہ کو تھوڑا سا شرماتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہمیں نے ہاں کردی ہے۔ تصویر میں ملائکہ اروڑا کے ہاتھ میں منگنی کی کوئی انگوٹھی نہیں نظر آرہی لیکن پھر بھی مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ملائکہ اروڑا ارجن کپور کی محبت میں مبتلا ہونے سے پہلے اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں۔ شادی کے 19 سال بعد 2017 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت اعلی تعلیم کے حصول کے لیے ملک سے باہر ہے۔
انٹرٹینمنٹ
ملائکہ اروڑا ایک بار پھر شادی کے لیے تیار
- by web desk
- نومبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1456 Views
- 3 سال ago