تازہ ترین

ارشد شریف قتل کیس ایف آئی اے نے مراد سعید اور فیصل واوڈا کو طلب کرلیا

ارشد شریف قتل کیس ایف آئی اے نے مراد سعید اور فیصل واوڈا کو طلب کرلیا

اسلام آباد: مرحوم صحافی ارشد قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید اور فیصل واوڈا کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماں فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعوی کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔ فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کے روز ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے، جس میں دونوں رہنماں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ قبل ازیں گزشتہ روز صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہل خانہ کے حوالے کردی گئی تھی، جس کی تصدیق مقتول صحافی کی اہلیہ نے کی تھی۔ اہلیہ جویریہ صدیقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ رپورٹ موصول ہوگئی ہے اب انتظار ہے کہ سپریم کورٹ اس پر کمیشن کب تشکیل دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے