الینوائے: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شادی شدہ جوڑے اگر ایک دوسرے کے شکرگزار رہیں تو اس سے شدید مالیاتی مسائل میں بھی تنازعہ پیدا نہیں ہوتا، تعلقات مستحکم ہوتے ہیں اور باہمی ذہنی تنا میں کمی ہوتی ہے۔ نفسیات دانوں نے اسے ایک طاقتور طریقہ بتایا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف باہمی الفت پروان چڑھتی ہے بلکہ بے جا بحث و تکرار کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کی پذیرائی کرنے والے شادی شدہ جوڑے پرسکون رہتے ہیں۔ ان میں اندرونی اور بیرونی دبا جھیلنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔ یونیورسٹی آف الینوائے، اربانا شیمپن میں خاندانی مطالعے اور انسانی ترقی و نفسیات کے پروفیسر ایلن ڈبلیو بڑٹن کہتے ہیں کہ جب میاں بیوی ایک دوسرے کی توصیف کرتے ہیں تو اس کے دوررس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں سینکڑوں جوڑوں پر تجربات کئے گئے۔