صحت

ناخن آپ کی صحت کے متعلق کیسے خبردار کرتے ہیں

ناخن آپ کی صحت کے متعلق کیسے خبردار کرتے ہیں

اپنے ناخنوں کا خیال رکھنا بیوٹی یا نیل سیلون جانے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ جسم کا یہ حصہ، جسے تکنیکی اصطلاح میں نیل پلیٹ بھی کہا جاتا ہے، آپ کی صحت کے مختلف مسائل کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ اپنے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی، ناخنوں پر دھبوں کا ظاہر ہونا اور دیگر علامات پر توجہ دینا ضروری ہے جو بہت سی بیماریوں کے لیے انتباہ کا کام کرتے ہیں۔ جب بھی آپ کے ناخنوں پر ایسا کچھ ہو تو بہتر ہے کہ آپ ماہر امراض جلد کو معائنہ کروائیں اور اگر ضروری ہو تو اپنے خون کے ٹیسٹ یا جو ٹیسٹ ڈاکٹر تجویز کریں انھیں فورا کروائیں۔ اور اگر آپ کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کچھ مسائل کی نشان دہی ہو تو ڈاکٹر آپ کو بائیوپسی کروانے کی تجویز بھی کر سکتے ہیں۔ چند ایسی بیماریاں بھی ہیں جو جسم کے ایک سے زیادہ حصے کو متاثر کر سکتی ہیں اور ان کی علامات ہاتھوں اور پیروں دونوں کے ناخنوں میں ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں صحت کے سب سے عام مسائل گردے، جلد ، جگر، اینڈوکرائن، غذائیت اور خود کار قوت مدافعت کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ناخنوں میں کچھ تبدیلیاں ہمیشہ کسی سنگین مسئلے کی نشاندہی نہیں کرتیں بلکہ یہ اکثر معمول کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہیں۔ ماہر امراض جلد اور پونٹیفکل یونیورسٹی میڈیسن کی پروفیسر ویلریا زنیلا فرانزن کہتی ہیں کہ اکثر پاوں کے ناخنوں کی کم دیکھ بھال کی جاتی ہے اور بعض اوقات ان میں زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر، پیر کے انگوٹھے کے ناخن پیلے اور موٹے ہو سکتے ہیں۔ تاہم درجہ ذیل کچھ ایسی علامات یا اشارے بیان کیے جا رہے ہیں جو صحت کے مسائل کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے