تازہ ترین

عمران خان کو ملنے والی گھڑی کی فروخت پر سعودی عرب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، دفتر خارجہ

عمران خان کو ملنے والی گھڑی کی فروخت پر سعودی عرب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحفہ میں ملنے والی گھڑی کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کا علم ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے تحائف کی فروخت کے حوالے سے کسی تحریری یا زبانی شکایت کا علم نہیں اور نہ ہی پاکستان کو ایسی کوئی شکایت موصول ہوئی ہے۔ ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ہمارے کینیا میں ہائی کمشن نے ارشد شریف کی شناخت، پوسٹ مارٹم اور نعش واپس لانے کیں فعال کردار ادا کیا، دفترخارجہ نے اس حوالے سے بھرپور مدد فراہم کیا، ارشد شریف کے قتل پر تحقیقات سے وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے