یوکرین کی وزارت دفاع نے 5 روسی فوجیوں کو مارنے کی ویڈیو جاری کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے 5 روسی فوجیوں کو سرحدی علاقے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے1 منٹ 2 سیکنڈ کی ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ ہم آپ کو اندھیرے میں بھی دیکھتے ہیں، جب تک آپ یوکرین نہیں چھوڑیں گے آپ کو امن کا پتا نہیں چلے گا۔ رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں کو یوکرین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک ایک کر کے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران کچھ فوجیوں نے بھاگنے کی کوشش بھی کی۔ واضح رہیکہ روس اور یوکرین کیدرمیان جاری جنگ کو تقریبا 10 ماہ ہو چکے ہیں۔