پاکستان

لانگ مارچ عمران خان سے کہیں قانون کی پاسداری کریں، چیف جسٹس

لانگ مارچ عمران خان سے کہیں قانون کی پاسداری کریں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہیں قانون کی پاسداری کریں۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان اسلم بٹ نے دلائل دیے کہ وزارت داخلہ نے جواب داخل کیا ہے، ساتھ یو ایس بی بھی جمع کروائی ہے، ثابت ہوتا ہے لانگ مارچ کا ہدف ڈی چوک جانا تھا، موبائل سروس بند نہیں تھی، لانگ مارچ کے کنٹینر سے تواتر سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹس اور پوسٹس ہوتی رہیں، ان کے اپنے اکانٹ سے ٹویٹس ہوتی رہی ہیں، عدالتی آرڈر کچھ دیر کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وارل ہوگیا تھا۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے پوچھا کہ سی ڈی آر سے کیا ثابت ہوگا، موبال فون آفس میں ہوا تو؟۔ سلمان اسلم بٹ نے جواب دیا کہ سی ڈی آر سے پتہ چل جائے گا کہ موبال کس جگہ سے آپریٹ ہوا ، عدالت مناسب سمجھے تو سی ڈی آر منگوا لے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ توہین عدالت کے اختیار کے استعمال میں محتاط ہیں، لیکن بالکل اسی طرح سپریم کورٹ اس بارے میں بھی محتاط ہے کہ ہمارے احکامات کی خلاف ورزی نہ ہو ، آپ کہہ رہے ہیں جیمرز نہیں تھے ، آپ کی دلیل ہے کہ عدالتی حکم نامہ میڈیا اور پھر سوشل میڈیا کے ذریعے پورے ملک تک پھیل چکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے