ٹورونٹو: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جب آپ ماسک پہنے ہوئے ہوں تو کسی دوسرے کو پہچاننے میں مزید دشواری ہوسکتی ہے، حتی کہ جس شخص کو آپ دیکھ رہے ہوں وہ ماسک کے بغیر ہو۔ گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جب چہرے جزوی طور پر ماسک سے ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں، یعنی جس طریقے سے کورونا وبا کے دوران یہ ماسک پہننے جاتے تھے، تب بڑوں اور بچوں کو چہرے پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔ یورک یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں کیے جانے والے تجربات کے تواتر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ماسک پہنے ہوئے شخص کی چہرے کو پہنچانے کی صلاحیتیں کس طرح متاثر ہوتی ہیں چاہے جس شخص کو دیکھا جا رہا ہے وہ ماسک پہنا ہوا ہو کہ نہیں۔ لہذا اومیکرون کے نئے متغیرات کا پھیلا شروع ہوتے ہی جب لوگ ماسک پہننا شروع ہوئے تو اس کے متعلق محققین نے کہا کہ ان لوگوں کو اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والوں کو پہچاننے میں مشکل ہونے پر شرمندہ نہیں ہونا چاہیئے۔