صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔ مرحوم مفتی رفیع عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی تھے۔ مرحوم رفیع عثمانی مفتی اعظم پاکستان تھے۔ مرحوم مفتی اعظم پاکستان مفتی شفیع عثمانی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی تھے۔ پاستان علما ونسل نے مفت رفیع عثمان یانتقال پر تعزیت ا اظہار کیا ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرف کا کہنا ہے کہ مفت رفیع عثمان عالم اسلام ے عظیم علم روحان شخصیت تھے، متعلقین، محبین اور اہل خانہ سے تعزیت ا اظہار رتے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف عالم دین مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کیلئے عظیم نقصان ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دینی تعلیمات کے فروغ کیلئے مفتی صاحب کی خدمات بے مثال ہیں، رفیع عثمانی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ایک عرصہ تک پر نہیں ہو سکے گا۔