تازہ ترین

آرمی چیف کی تعیناتی پر اتفاق ہوچکا رسمی اعلان باقی ہے رانا ثنا اللہ

آرمی چیف کی تعیناتی پر اتفاق ہوچکا رسمی اعلان باقی ہے رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، رسمی اعلان باقی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرا تجربہ ہے، حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاق رائے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم تعیناتی پر اختیار وزیراعظم کا ہے، اس پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، اب یہ معاملہ پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے، رسمی اعلان باقی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نئے آرمی چیف کا فیصلہ ایک دو دن میں ہوجائے گا، اس حوالے سے وزیر اعظم مشاورت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے وقت سے پہلے الیکشن نہیں ہوسکتے، لانگ مارچ میڈیا میں ہی ہے اور کہیں نظر نہیں آرہا۔ رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ مشاورت سے مراد کسی کا اختیار تو نہیں ہوتا، وزیراعظم کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں، بالآخرفیصلہ انہوں نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، یہ ان کا اختیار ہے، یہ کسی کو سرپرائز دینے والی بات نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم مشاورت کرچکے ہیں، ایک دو دنوں میں پیپر پر آجائے اس میں کوئی حرج نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے