انٹرٹینمنٹ

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی انتقال کرگئے

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی انتقال کرگئے

لاہور: اسٹیج کے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کرگئے۔ اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی گزشتہ کئی روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ طارق ٹیڈی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ طارق ٹیڈی کو گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ طارق ٹیڈی نے اسٹیج کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ طارق ٹیڈی کی کامیڈی کو عوامی سطح پر پذیرائی حاصل تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے