پاکستان

مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی مفتی تقی عثمانی

مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی مفتی تقی عثمانی

صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی کی نماز جنازہ کل یعنی 20 نومبر کو ادا کی جائے گی۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مفتی مولانا رفیع عثمانی کی نماز جنازہ 9 بجے دارالعلوم کورنگی میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 86 برس تھی۔ مرحوم، مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی، جامعہ دارالعلوم کراچی کے صدر اور دارالمدارس العربیہ کے سرپرست اعلی بھی تھے۔ وہ تقسیم ہند سے قبل ہندوستان کے صوبے دیوبند میں اکیس جولائی انیس سو چھتیس کو پیدا ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے