پاکستان

ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں احسن اقبال

ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تحریکِ انصاف کے پھیلائے گئے جھوٹ میں کوئی حقیقت نہیں۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ 6 ماہ کے دوران ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت داو پر لگی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے پر عمل کر کے معیشت کو بہتر بنایا، پی ٹی آئی نے پوری قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے