دوحا: فٹبال ورلڈکپ کی پہلی ٹرافی فرانس کے ڈیزائنر نے سال 1930 میں تیار کی تھی، جیسے 1938 تک ورلڈکپ جیتنے والی ٹیموں کو یہ ٹرافی دی گئی جس کا نام فیفا کے صدر جولس ریمیٹ کے نام پر رکھا گیا تھا، قبل ازیں اس زمانے میں ٹرافی کو ایک یونانی دیوی کے نام پر وکٹری کہا جاتا تھا۔ اسپورٹنگ نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے 12 سال بعد تک کوئی عالمی ایونٹ کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا تھا، 1938 کے بعد اگلا ایونٹ 1950، 1954، 1958 اور 1962 میں کھیلا گیا تھا۔ برطانیہ میں ہونے والے 1966 کے فٹبال ورلڈکپ سے قبل ٹرافی کو عوامی نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا لیکن اسے وہاں سے چرالیا گیا، بعدازاں اسے ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی جو بیسود رہی۔