پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے آخری مرحلے کے لیے زمان پارک میں اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر لانگ مارچ کے قافلوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل فواد چوہدری اور عمر چیمہ سمیت دیگر رہنما بھی عمران خان سے ملیں گے۔ اجلاس میں راولپنڈی میں کارکنوں کی شرکت اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی تھی۔