امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ملکی مسائل کا ذمہ دار پاکستان ڈیموکریٹ مومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کو ٹہرا دیا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے حکمران اتحاد اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا، کئی عشروں سے جاری کشکول مشن سے ملک معاشی طور پر بہت کمزور ہو چکا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی آنکھوں پر حوس اقتدار کی پٹی نے ملکی مسائل میں اضافہ کر دیا، سابقہ اور موجودہ حکومت نے ملکی قرضوں میں بے پناہ اضافہ کر کے آنے والی نسلوں پر نا اٹھایا جانے والا بوجھ ڈال دیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی پارٹیاں ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے میں مکمل ناکام رہی، آنے والی نسلیں اسٹیٹس کو کے سہولت کاروں کو معاف نہیں کرئے گی۔