بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ شہناز گل آج کل دبئی میں ہیں اور گاہے بگاہے اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مختلف سرگرمیوں کے متعلق مطلع کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں چند افراد نے انہیں پالتو چیتے کا بچہ دکھانے کی کوشش کی۔ شہناز اپنے دوستوں کے ساتھ ایک کمرے میں پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہوئے داخل ہوئیں جہاں چیتے کا بچہ تھا۔ لیکن وہ چیتے کے بچے کو دیکھ کر دو مرتبہ بھاگ گئیں، چیتے کے بچے کے آگے شہناز کے دوست نہایت سکون سے بیٹھے ہوئے تھے لیکن شہناز واہے گرو کہتے ہوئے چلی گئیں۔
انٹرٹینمنٹ
شہناز گل چیتے کے بچے سے ڈر کر بھاگ گئیں
- by web desk
- نومبر 21, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1572 Views
- 3 سال ago