دنیا

نیویارک میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج 2 افراد ہلاک

نیویارک میں برف باری سے نظام زندگی مفلوج 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیویارک میں برف باری سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ برف باری کے بعد مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بفالو میں 6 فٹ تک ریکارڈ برف پڑی ہے، متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ نیویارک میں آج بھی 2 فٹ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ریاست نیویارک کے گورنر کے مطابق برفباری سے بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے۔ مختلف علاقوں میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے