پاکستان تجارت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی: عالمی مالیاتی اداروں سے دسمبر تک 6 سے 8 ارب ڈالرز اور دوست ممالک سے سیلاب ریلیف فنڈز کی مد میں 1 ارب ڈالر کی آمد کے پیش نظر ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے دسمبر تک 6 ارب سے 8 ارب ڈالر کی آمد کی توقعات اور دوست ممالک سے سیلاب ریلیف فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالر فنڈ فراہم کرنے کے وعدے ممکنہ طور پر پورے ہونے جیسے عوامل کے باعث منگل کو انٹربینک میں ڈالر نے ابتدائی دورانیے میں اڑان بھرتے بھرتے یو ٹرن لے لیا، جسکے نتیجے میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانئیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 60 پیسے کے اضافے سے 224 روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا لیکن کاروبار کے وسط میں اچانک ڈالر نے یوٹرن لیا اور ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 24 پیسے کی کمی سے 223.42 روپے کی سطح پر بند ہوا تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 تک آئی ایم ایف سے قسط کی مد میں 1.2 ارب ڈالر، عالمی بینک سے 500 ملین ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.5 ارب ڈالر اور سعودی عرب سے ڈپازٹس کی صورت میں 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے امکانات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے