کھیل ورلڈ کپ

فیفا ورلڈ کپ ڈینمارک اور تیونس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

فیفا ورلڈ کپ ڈینمارک اور تیونس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں ڈینمارک اور تیونس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیمیں اپنے افتتاحی میچ میں کوئی گول نہ کر سکیں۔ پہلے ہاف میں تیونس کی ٹیم کو گول اسکور کرنے کے کئی مواقع ہاتھ آئے جو گنوا دیے گئے۔ دوسری جانب میچ کے آخری لمحات میں ڈینمارک نے پینلٹی کی اپیل کی جو وی اے آر پر دیکھے جانے کے بعد ریفری کی جانب سے مسترد کردی گئی۔ میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے