پاکستان

فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی تحریک انصاف

فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی تحریک انصاف

نئے آرمی چیف اور نئے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔ پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، فوج کی نئی قیادت سے توقع ہے جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ تحریک انصاف نے کہا کہ فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت کا اعلامیہ آ چکا ہے، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کے لیے تمناں کا اظہار کرتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 8 ماہ کے واقعات نے واضع طور پر ملک میں تفریق پیدا کی، 8 ماہ میں جو اقدامات کیے گئے ان سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے