راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنڈی جلسہ گاہ پہنچ گئے، اس موقع پر میزبان سینیٹر فیصل جاوید اشکبار ہوئے اور جذباتی الفاظ میں عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے آج راولپنڈی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پہلے جلسہ فیض آباد پر ہونا تھا انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرکے رحمن آباد کردیا گیا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج یہاں عوام کا ایک سمندر دیکھ رہا ہوں جو آپ کو اٹھاکر لے جائے گا، میں نے آٹھ ماہ تک اپنی زبان بند رکھی، فوج بھی میری ہے اور عدلیہ بھی میری ہے مجھے پاک فوج پر فخر ہے، رانا ثنا اللہ کہاں ہو سامنے آ۔