اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی منسوخ کرنے کے بعد موبائل صارفین یکم دسمبر 2022 سے پاکستان میں گوگل پلے اسٹور کی سروسز مفت میں ڈان لوڈ نہیں کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پلے اسٹور کی سروسز معطل ہونے پر پاکستانی صارفین کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے اہل ہوں گے، جس کے بعد انہیں گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ڈائریکٹ کیرئیر بلنگ (ڈی سی بی) کے طریقہ کار کو تبدیل کیا جس کے بعد موبائل کمپنیوں کے ذریعے گوگل، ایمزون اور میٹا وغیرہ سمیت بین الاقوامی سروس فراہم کرنے والوں کو سالانہ بنیادوں پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی رک گئی ہے۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
پاکستانی صارفین گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈان لوڈ کیوں نہیں کرسکیں گے
- by web desk
- نومبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1417 Views
- 3 سال ago