ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونیکی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 550 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 46 ہزار 788 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کا بھاو 2 ڈالر اضافے سے 1755 ڈالر فی اونس ہے۔