قاہرہ: مصر میں بیٹی کے شادی کے موقع پر شوہر نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیکر مہمانوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ میں بیٹی کی شادی کی تقریب کے دوران شوہر اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی جبکہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی۔ دوسری جانب بیوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شوہر اسکے درمیان اختلافات تھے جبکہ جولائی میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود وہ بچوں کی دیکھ بھال اور بیٹی کی شادی کی غرض سے شوہر کے گھر رک گئی تھی۔ بیوی نے شوہر کے رویے کو اس کے خلاف سازش کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ویڈیو میں شوہر نے بیٹی کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ بیوی کو طلاق دینے کا اعلان بھی کردیا۔