صحت

آلو وزن گھٹانے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں

آلو وزن گھٹانے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں

لوئیزیانا: وہ لوگ جو وزن کم کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں ماہرین عموما ان کو کاربو ہائیڈریٹس سے بھرپور غذاں سے اجتناب کا کہتے ہیں لیکن اب سائنس دانوں کا خیال ہے کہ نشاستہ (اسٹارچ) سے بھرپور آلو وزن کم کرنے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ کھانے کے وقت لوگ اتنا ہی کھانا کھاتے ہیں جس سے ان کا پیٹ بھرے، یہ سوچے بغیر کہ اس کھانے میں انہوں نے کتنی کیلوریز حاصل کیں ہیں۔ محققین کے مطابق وہ لوگ جو اپنے کھانوں میں آلوں کا اضافہ کرتے ہیں، جو کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور اور وزنی ہوتے ہیں، ان کے پیٹ جلدی بھرتے ہیں لہذا ایسا کرنا ان کو پیٹ بھرنے کے بعد مزید کیلوریز کھانے سے روکتی ہے۔ آلوں کے ہر 100 گرام میں 80 کے قریب کیلوریز ہوتی ہیں۔ یہ مقدار گاجر یا بروکلی جیسی سبزیوں میں موجود کیلوریز سے دگنی سے زیادہ ہے۔ لیکن آلو اور روٹی، پاستا اور چاولوں کو برابر مقدار میں کھایا جائے تو اس میں ان چیزوں کے مقابلے میں نصف کیلوریز ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے