اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن فاضل چینی بیرون ملک برآمد کرنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ایک ٹن، میٹرک ٹن ایک ہزار کلوگرام کے مساوی ہوتا ہے، اس طرح مل مالکان اور مخلوط حکومت میں شامل اتحادیوں کا ایک اہم مطالبہ پورا کردیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاں ایک طرف شوگر ملیں چلنے لگیں گی، وہیں دوسری جانب ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزارت خزانہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام نے بھی شرکت کی۔