تازہ ترین

حکومت کے مشکل فیصلوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا وزیراعظم

حکومت کے مشکل فیصلوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل گیا ہے۔ حکومت مہنگائی کم کرنے اور عوام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ کیپیٹل مارکیٹس فرم جیفریز (Jefferies) کے وفد نے ملاقات جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ وزیرِ اعظم نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انہیں پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی بھی دعوت دی۔ وفد نے وزیر اعظم کی قیادت میں ملک کو در پیش معاشی چیلینجز کا مثر مقابلہ کرکے ملک کے معاشی استحکام کی سمت گامزن ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔ پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں غلط معلومات پھیلا کر بے بنیاد ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے