تجارت

کم آمدنی والے افراد کیلیے قرض اسکیم متعارف کرانے کی منظوری

کم آمدنی والے افراد کیلیے قرض اسکیم متعارف کرانے کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کم آمدنی والے افراد کو قرضوں کی فراہمی کیلیے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ملک کی معاشی صورت حال اور مختلف منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ای سی سی نے کم آمدنی رکھنے والے لوگوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ سکیم متعارف کروانے کی منظوری دی جبکہ حکومتی ملکیتی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کے سیٹلمنٹ کیلئے93.44 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ یہ رقم 31.15 ارب روپے قسط کے حساب سے تین اقساط میں ادا کی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف اقسام کے ٹوبیکوز کی کم از کم قیمت بھی مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سوڈیم کاربونیٹ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح کو20 سے کم کرکے 10فیصد کرنے کی منظوری دیدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے