کھیل

رونالڈو نے سعودی کلب جوائن کرلیا مگر کتنے ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا

رونالڈو نے سعودی کلب جوائن کرلیا مگر کتنے ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا

دوحا: پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر میں معاہدہ کرلیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر سالانہ کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ رونالنڈو النصر کلب کے ساتھ ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 40 سال کی عمر تک فٹبال کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، دوسری جانب پرتگال کے کپتان رونالڈو کا یہ آخری ورلڈکپ قرار دیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے