پاکستان

عدم اعتماد کیخلاف حمایت دلائی تو جنرل باجوہ ٹھیک اب غدار ہوگئے مونس الہی

عدم اعتماد کیخلاف حمایت دلائی تو جنرل باجوہ ٹھیک اب غدار ہوگئے مونس الہی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کو کہا تھا۔ مونس الہی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر باجوہ صاحب پر تنقید کو درست نہیں سمجھتا۔ یہ وہی باجوہ صاحب ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے لیے سمندر کا رخ موڑا ہوا تھا تب وہ ٹھیک تھے۔ مونس الہی کا مزید کہنا تھا کہ میں اس معاملے میں پی ٹی آئی سے اتفاق نہیں کرتا۔ جب تک جنرل(ر) باجوہ آپ کو سپورٹ کرتے رہے تب تک ٹھیک تھے اب غدار ہوگئے۔ پی ٹی آئی والوں سے کہا ہے کہ ٹی وی پر آکر بتائیں وہ کیسے غدار ہوگئے۔مونس الہی کا مزید کہنا تھا کہ میری نظر میں باجوہ صاحب کا کردار برا نہیں تھا اگر برا ہوتا وہ ہمیں عمران خان کے ساتھ جانے کا نہ کہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے