صحت

کئی بیماریوں کی جڑ اندرونی جلن کم کرنے والی غذائیں

کئی بیماریوں کی جڑ اندرونی جلن کم کرنے والی غذائیں

لندن: اگر جسم میں مسلسل اندرونی جلن یا انفلیمیشن موجود رہے تووہ کئی امراض کی وجہ ہوسکتی ہے۔ ان میں سرطان سے لے کر امراضِ قلب تک شامل ہیں۔ لیکن کئی غذائیں اپنا کر ہم قدرتی طور پر اندرونی جلن کا علاج کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دائمی سوزش سے نہ صرف توانائی میں کمی اور تھکاوٹ ہوتی ہے، بلکہ بدہضمی، بے چینی، وزن میں کمی اور جلدی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔ اس ضمن میں درج ذیل غذائی عادات اختیار کرکے اس کی شدت کم کی جاسکتی ہے۔ ماہرین سبزیاں کھانے پر زور دیتے رہتے ہیں۔ اندرونی سوزش کم کرنے میں یہ اہم کردار ادا کرتی ہیں جن میں سبز پتوں والی کیل، پالک، گوبھی، گاجر، چقندر، اور دیگر سبزیاں اہم ہیں۔ اگر دن میں چار سے پانچ مرتبہ سبزیاں کھائی جائیں تو تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اگر سبزی بھرا ایک پیالہ صبح کھایا جائے تو یہ طبی طور پر بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے