پاکستان

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کیلئے مکمل تیار ہیں شیخ رشید

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کیلئے مکمل تیار ہیں شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز الہی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، دونوں اسمبلیاں ٹوٹنے سے پہلے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، اسمبلیاں ٹوٹنے سے پہلے عمران خان سے مذاکرات کریں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، عمران خان سے آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی مکمل حمایت موجود ہے، پرویز الہی کی میں گارنٹی دیتا ہوں کہ وہ اسمبلی توڑنے پر 120 فیصد تیار ہیں، لوگوں کو یقین ہوگا تو اوور سیز پاکستانی عمران خان کے کہنے پر پیسے بھیجیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج کا عظیم فیصلہ ہے کہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ دیر کریں یا سویر کریں، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے