انٹرٹینمنٹ

کاجول نے بیٹی پر ہونیوالی ٹرولنگ پر کیا کہا

کاجول نے بیٹی پر ہونیوالی ٹرولنگ پر کیا کہا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن کا فی الحال بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ اکثر ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں نیسا نے سوشل میڈیا پر روایتی لباس پہنے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی، جوکہ ان کے فالوورز کی جانب سے بہت پسند کی گئی لیکن کچھ صارفین نے اس تصویر پر کافی نامناسب تبصرے بھی کیے۔ کاجول نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنی بیٹی پر ہونے والی اس ٹرولنگ پر غصہ کرنے کے بجائے بہت دلچسپ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو ٹرول کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ لوگ آپ کو نوٹس کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہاگر آپ کو ٹرول کیا جاتا ہے تو آپ مشہور ہوجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے